بھارت میں بھی ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ ریلیز کرنیکی تیاریاں، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بھارت میں رنویر سنگھ کی سرکس سے ٹکر ہوسکتی ہے

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو 23 دسمبر کو بھارت میں ریلیز کئے جانے کا امکان ہے اور اسی روز رنویر سنگھ کی ’’سرکس‘‘ بھی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ناصرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی شائقین کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے، فلم نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 200 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا ہے۔ یہ پہلی پاکستانی فلم ہے جس نے یہ کارنامہ انجام دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق “دی لیجنڈ آف مولا جٹ’’ 23 دسمبر کو بھارت میں ریلیز ہو سکتا ہے۔ معروف بھارتی فلمساز ادارہ ’’زی اسٹوڈیوز‘‘ فلم کو ریلیز کرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔

بھارت میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز بہت اہم سمجھی جارہی ہے کیونکہ 2016 سے پاکستانی فلموں اور اداکاروں پر غیر سرکاری پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس کی وجہ سے ’’اے دل ہے مشکل‘‘ (2016) کی ریلیز میں مشکلات پیش آئیں، جس میں فواد نے معاون کردار ادا کیا تھا۔

“دی لیجنڈ آف مولا جٹ’’ بھارت میں ریلیز ہوتی ہے یا نہیں اس بارے میں آئندہ ہفتے ساری صورت حال واضح ہوجائے گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر دی لیجنڈ آف مولا جٹ 23 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوتی ہے تو باکس آفس پر اس کا ٹکراؤ ’’سرکس‘‘ سے ہوگا۔ فلم میں مرکزی کردار رنبیر سنگھ نے ادا کیا ہے۔

The Legend of Maula Jatt

Tabool ads will show in this div