سلمان خان کی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ مکمل

سلمان خان کی نئی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان عید الفطر کو نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے

بالی وڈ کی نئی آنے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں پوجا ہیج ، سلمان خان اور شہناز گل مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

سلمان خان کے بالی وڈ میں 34 برس مکمل ہونے پر بالی وڈ اسٹار نے اپنے سوشل میڈیا پر اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا اعلان کیا تھا ۔

بالی وڈ اسٹار فلم کے فرسٹ لک میں لمبے بالوں میں دیکھائی دیئے ۔۔ ساتھ ہی اپنے سوشل میڈیا پر فلم کے ریپ اپ سے متعلق کی جانے والی پوسٹ پر سلمان خان نے فلم کی ریلیز کے حوالے سے بتایا کہ کسی کا بھائی کسی کی جان اگلے برس عید الفطر کے موقع پر نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے ۔

سلمان خان کے مداح ان کی فلم ٹائیگر 3 کا بھی شدت سے انتظار کر رہے ہیں ، ٹائیگر 3 اگلے برس دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جارہی ہے ۔

Bollywood

Salman Khan

TIGER 3

Upcoming Movie

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div