مری کے ہوٹل میں رات گزارنے والے 3 دوست پر اسرار طور پر ہلاک

چوتھے دوست کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس

مری کے ہوٹل میں رات گزارنے والے چار میں سے 3 دوست پر اسرار طور پر ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہفتہ کو مری ایکسپریس وے ڈنہ کے مقام پر ہوٹل سے تین افراد کی لاشیں ملیں جبکہ 27 سالہ نوجوان نیم بے ہوشی کی حالت میں ملا۔

ہلاک شدگان میں راولپنڈی شمس آباد کا فیصل الیاس اور شاہ رخ جبکہ محمد اویس کا تعلق مری کے علاقہ تریٹ سے ہے اور بچ جانے والے نوجوان محمد کا تعلق گوجرانولہ سے ہے۔

پولیس کے مطابق نجی ہوٹل میں تین افراد کے ہلاک ہونے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔فرانزک ٹیم شواہد تلاش کرنے میں مصروف ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم اور دیگر فارنزک شواہدکی روشنی میں وجہ موت کی تعین ہو سکے گا۔

MUREE INCIDENT

MUREE HOTEL

Tabool ads will show in this div