تم میں سے کوئی رو کیوں نہیں رہا؟ دلہن کا رخصتی کے وقت گھر والوں سے سوال

رخصتی کے وقت گھر والوں کو ہنستا دیکھ کر دلہن کا دلچسپ ردعمل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں رخصتی کے دوران دلہن اپنے گھر والوں اور دوستوں کے افسردہ ہونے کے بجائے خوش ہونے پر دلچسپ سوال کررہی ہے۔

برصغیر پاک و ہند میں شادی کے بعد دلہن کی رخصتی کے موقع پر ہر کوئی جذباتی ہو جاتا ہے، اس وقت دلہن کے ساتھ ساتھ اس کے گھر والے بھی رو پڑتے ہیں۔

لیکن سوچئے اگر رخصتی کے دوران دلہن کے گھر والوں کی جانب سے روایتی ردعمل کا اظہار نہ کیا جائے اور دلہن اس بات سے چڑ جائے تو ماحول کیسا ہو گا۔

ایسی ہی ایک ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن رخصتی کے لیے تیار ہے۔ وہ گاڑی میں بیٹھی ہے لیکن اس دوران سب مسکراتے رہتے ہیں۔ اس سے جدائی کے غم میں کوئی جذباتی نہیں۔

دلہن کو گھر والوں کی یہ بات پسند نہیں آتی اور وہ سب سے پوچھتی ہے کہ تم میں سے کوئی رو کیوں نہیں رہا؟

دلہن کے سوال پر وہاں موجود خواتین مزید کھکھلا کر ہنسنے لفتی ہیں ، ایک خاتون کہتی ہے کہ ہم کیوں روئیں ہمارا میک اپ خراب ہوجائے گا۔

viral video

Tabool ads will show in this div