انگلش ٹیم نے تھوک سے گیند چمکانے پر پابندی کا توڑ ڈھونڈ نکالا
کمنٹیٹر ڈیوڈ گاور نے ذہانت کا اچھا استعمال قراردے دیا۔
تھوک سے گیند چمکانے پر پابندی ہے تو کیا ہوا ٹنڈ ہے ناں، انگلش ٹیم نے تھوک سے گیند چمکانے پر پابندی کا توڑ ڈھونڈ نکالا۔
راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کے جو روٹ نے جیک لیچ کے گنج پن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے سر سے گیند چمکائی جس پر کمنٹیٹر بھی ہنستے رہے، ڈیوڈ گاورنے اسے ذہانت کا اچھا استعمال قراردے دیا۔
میچ کے دوران فیلڈرز کمر، ماتھے اور گردن تک سے بھی گیند رگڑتے رہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے گیند کو چمکانے کے لیے تھوک کے استعمال پر مستقل پابندی لگا دی ہے۔ اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی اس پر مزاحیہ ردعمل سامنے آیا ہے۔