ملک میں چاول کی قیمتیں بھی ریکارڈ سطح پر جاپہنچیں

سیاسی صورت حال کے باعث عالمی مارکیٹ میں چاول کے لاکھوں ٹن کےسودے متاثر ہوئے ہیں، رائس ایکسپورٹرز

حالیہ مون سون سیزن میں سیلاب کی وجہ سے ملک میں چاول کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر جاپہنچی ہیں۔

کراچی میں چاول کے برآمد کنندگان کی تنظیم کے چیئرمین چیلا رام اور سرپرست اعلیٰ عبدالرحیم جانو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ رواں برس مون سون سیزن کے دوران ہونے والی بارشوں اور سیلاب کی تباہی کاری کے باعث چاول کی فصل 40 فیصد متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر مسلسل مہنگا ہونے اور سیاسی صورت حال کے باعث عالمی مارکیٹ میں چاول کے لاکھوں ٹن کے سودے متاثرہوئے ہیں۔

چیلارام نے کہا سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے بیرون ملک کمپنیاں ایکسپورٹرز پر اعتبار نہیں کررہیں، اسحاق ڈار ڈالر کو نیچے لانےمیں ناکام ہوگئے جس کی وجہ سے چاول کے برآمدکنندگان مستقل پالیسی بنانا مشکل ہوگیا ہے۔

export

rice

Tabool ads will show in this div