کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں معمولی کمی

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 1 ڈالر کم ہوئی

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 1 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں ایک ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1798 ڈالر کی سطح پر آگئی، دوسری جانب پاکستان میں بھی کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کی معمولی کمی ہوگئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوکر ایک لاکھ 63 ہزار 300 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 28 ہزار 336 روپے پر پہنچ گئی۔

تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 1780 روپے اور 1526 روپے 06 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔

gold prices

latest gold rates

Tabool ads will show in this div