برہماسترا کی کم کمائی پر کرن جوہر نے خود کشی کا ڈراما رچایا، بھارتی فلم ناقد کا دعویٰ

مکیش امبانی نے دیوالیہ کرن جوہر کی 300 کروڑ روپے کا قرض دے کر مدد کی، کمال راشد خان

بھارتی اداکار اور فلموں کے ناقد کمال راشد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ برہماسترا کی کم کمائی پر فلمساز کرن جوہر دیوالیہ ہو گئے تھے اور وہ کودکشی کرنے والے تھے۔

بھارتی اداکار اور فلموں کے ناقد کمال راشد خان (کے آر کے ) اپنے متنازع بیانات کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔

اب حال ہی میں کے آر کے نے اپنی ایک ٹوئٹ میں معروف فلمساز اور ہدایت کار کرن جوہر کے بارے میں متنازع باتیں کہی ہیں۔

کے آر کے کا کہنا ہے کہ ذرائع کے مطابق کرن جوہر نے برہمسترا کے بھاری نقصان کی وجہ سے اپنے گھر پر خودکشی کا ڈراما کیا تھاــ اس وقت مکیش امبانی نے انہیں 300 کروڑ کا قرض دیا تھا۔

کمال راشد خان نے مزید کہا کہ کرن دنیا کو یہ کیوں نہیں بتاتے کہ وہ برہمسترا کی وجہ سے دیوالیہ ہو چکے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کے آر کے نے کرن جوہر یا ان کی فلم برہماسترا کے بارے میں لکھا ہو۔ اس سے پہلے بھی جب برہماسترا ریلیز ہوئی تھی تو کے آر کے نے فلم کی کمائی پر سوال اٹھائے تھے۔

کے آر کے نے اس وقت پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ تھیٹر خالی ہیں لیکن پھر بھی فلم برہماسترا بہت اچھا بزنس کر رہی ہے کیونکہ مشتری اور مریخ سے خلائی مخلوق اس فلم کو دیکھنے کے لیے زمین پر آ رہی ہے۔

برہماسترا 9 ستمبر 2022 کو ریلیز ہوئی تھی، فلم میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے علاوہ امیتابھ بچن، ناگارجن اور مونی رائے نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ فلم میں شاہ رخ خان کا بھی ایک چھوٹا سا کردار ہے۔

کے آر کے بھلے ہی برہماسترا کو فلاپ کہہ رہے ہوں لیکن فلم کا باکس آفس کلیکشن کچھ اور ہی کہہ رہا ہے۔ اس سال ریلیز ہونے والی تمام ہندی فلموں میں برہمسترا نے سب سے زیادہ کمائی کی ہے۔ اس نے دنیا بھر میں 430 کروڑ سے زیادہ جمع کیے ہیں۔ حالانکہ فلم کا بجٹ بھی 375 کروڑ سے 400 کروڑ کے درمیان بتایا جا رہا ہے۔

Bollywood

Karan Johar

Samaa lifestyle

brahamastra

Tabool ads will show in this div