بھارت کا اداکار جوڑا شادی کے 18 سال بعد صاحب اولاد

اپوروا اگنی ہوتری اور شلپا سکلانی کی شادی 2004 میں ہوئی تھی

بھارتی اداکار اپوروا اگنی ہوتری اور شلپا سکلانی شادی کے 18 سال بعد صاحب اولاد ہوئے ہیں۔

بھارتی ٹی وی کی مروف اداکار جوڑی اپوروا اگنی ہوتری اور ان کی اہلیہ شلپا سکلانی شادی کے 18 سال بعد اولاد کی نعمت سے سرفراز ہوئی ہے۔شلپا اور اپوروا کی بیٹی کا نام ایشانی رکھا گیا ہے۔

اپوروا نے اپنی سالگرہ کے موقع پر بیٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کو یہ اطلاع دی ہے۔

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اپوروا نے لکھا ہے کہ یہ سالگرہ میری زندگی کی سب سے خاص سالگرہ بن گئی ہے، کیونکہ خدا نے ہمیں سب سے خاص، ناقابل یقین اور حیرت انگیز تحفہ دیا ہے۔ میں اور شلپا اپنی پیاری بیٹی ایشانی کانو اگنی ہوتری کا آپ سے تعارف کراتے ہیں۔ خدا ہماری بیٹی پر پیار اور برکتیں نازل فرمائے۔

شلپا اور اپوروا نے 2004 میں شادی کی تھی اگرچہ دونوں کے درمیان عمر میں 10 سال کا فرق ہے، جہاں اپوروا کی عمر 50 سال ہے، وہیں شلپا کی عمر 40 سال ہے۔ یہ دونوں ریئلٹی شو بگ باس سیزن 7 میں نظر آ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں نچ بلیے سیزن 1 میں بھی نظر آئے تھے۔

Bollywood actor

Samaa lifestyle

Tabool ads will show in this div