کے پی اسمبلی کے اراکین نے بھی عمران خان کو اختیارات دے دئیے ہیں، فواد چوہدری

ہمارے فیصلے ہو چکے ہیں اب پی ڈی ایم نے فیصلہ کرنا ہے، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب کی طرح کے پی اسمبلی کے اراکین نے بھی عمران خان کو اختیارات دے دیئے ہیں، ہمارے فیصلے ہو چکے ہیں اب پی ڈی ایم نے فیصلہ کرنا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ خبیر پختونخوا کے پارلیمانی اجلاس میں عمران خان کو اختیارات دے دئیے گئے ہیں، ہمارے فیصلے ہو چکے ہیں اب پی ڈی ایم نے فیصلہ کرنا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی اور معاشی عدم استحکام ہے، ہم چاہتے ہیں پورے ملک میں ایک ساتھ الیکشن ہوں، لیکن پی ڈی ایم کو الیکشن کا نام سن کر غشی کے دورے پڑ رہے ہیں، جب تک فیصلے بند کمروں سے نکل کر عوام کے پاس نہیں آئیں گے صورتحال بہتر نہیں ہوگی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا پیسہ باہر گیا ہے ان کو ڈاکو نہ کہیں تو کیا کہیں، نواز شریف لندن سے واپس نہیں بلکہ یہ سارے لندن جائیں گے، ایسی چیز جس میں عوام کا فائدہ ہو اس میں حکومت اور وزیروں کی دلچسپی نہیں۔

fawad chaudhary

Tabool ads will show in this div