راولپنڈی ٹیسٹ میں نیا عالمی ریکارڈ، امام اور عبداللہ نے نئے تاریخ رقم کردی

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دونوں ٹیموں کے اوپنرز نے سینچریاں بنائی ہیں

راولپنڈی ٹیسٹ جیسے جیسے آگے بڑھ رہا ہے نئے عالمی ریکارڈ بنتے جارہے ہیں۔

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران ہر روز نئے عالمی ریکارڈ بن رہے ہیں۔

ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز عبداللّٰہ شفیق اور امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں اپنی اپنی سینچریاں مکمل کیں، دونوں نے 225 رنز کی اوپننگ شراکت بنائی۔

پاکستان کی جانب سے عبداللّٰہ شفیق اور امام الحق نے سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کرنے کا ریکارڈ بنایا۔ اس سے قبل 1984 میں محسن حسن خان اور شعیب محمد نے انگلینڈ کے خلاف 173 رنز کا اوپننگ شراکت داری قائم کی تھی۔

ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کپتان بابراعظم نے بھی سنچری بنائی، وہ 168 گیندوں پر 136 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کہ پہلا موقع ہے جب دونوں ٹیموں کے اوپنرز نے سینچریاں اسکور کی ہوں۔

test cricket

world record

Pakistan vs England

PAK vs ENG test series 2022

Tabool ads will show in this div