ہرنائی میں کوئلہ کان بیٹھ گئی، متعدد مزدور دب گئے
مزدوروں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری
بلوچستان کی تحصیل ہرنائی میں کوئلہ کان دھماکے سے بیٹھ گئی، جس کی زد میں آکر متعدد کان کن دب گئے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ہرنائی کے علاقے ترخ تنگ میں پیش آیا، جہاں کوئلہ کان ایریا میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا اور کان بیٹھ گئی۔
موصول ابتدائی معلومات کے مطابق چھ کان کان کوئلہ کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پی ایم ڈی سی، ریسکو اور ضلعی انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جہاں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
لیویز حکام کا مزید کہنا ہے کہ حادثہ شاہرگ ترخ تنگ میں ٹھیکیدار حاجی دلاور خان کی کان میں ہوا ہے، جہاں سے کوئلہ نکالا جا رہا تھا۔
COAL MINE
BALOCHISTAN MINE
تبولا
Tabool ads will show in this div