سیالکوٹ ایئرپورٹ پیر کی صبح فلائٹ آپریشن کیلئے مکمل بند کر دیا جائے گا

ایئر پورٹ بند کرنے کا نوٹم جاری

سیالکوٹ ایئرپورٹ پیر صبح 9 بجے سے فلائٹ آپریشن کیلئے مکمل بند کر دیا جائے گا

سیالکوٹ کا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پیر 14 نومبر کی صبح 9 بجے سے فلائٹ آپریشن کے لئے مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔

ایئرپورٹ منیجر کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ 5 دسمبر سے 20 دسمبر تک بند کرنے کا نوٹم جاری کردیا گیا ہے، ايئرپورٹ رن وے کی مرمت کے کام کی وجہ سے بند کيا جا رہا ہے۔

ایئرپورٹ منیجر نے بتایا کہ ایئرپورٹ بند کرنے کے حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی، ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا گیا ہے، اور سیالکوٹ کے عوام کے لئے لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

Sialkot Airport

Abdul Malik Dec 03, 2022 09:20pm
Good
Abdul Malik Dec 03, 2022 09:20pm
Tabool ads will show in this div