گیس لوڈشیڈنگ کی شکایت: وزیراعظم نے اہم اجلاس بلالیا

اسحاق ڈار اور وزارت توانائی کے متعلقہ حکام کو شرکت کی ہدایت

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے آج بروز ہفتہ 3 دسمبر کو اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزارت توانائی کے متعلقہ حکام کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے اجلاس لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر طلب کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے سردیوں میں شہریوں کو گیس لوڈشیڈنگ میں ریلیف دینے کیلئے متعلقہ حکام سے پلان مانگا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اجلاس میں سردیوں میں گیس فراہمی کی اسٹریٹجی کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ گیس قلت کیوجہ سے بجلی کی پیداوار میں ممکنہ کمی پر بھی غور ہوگا۔

اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزارت توانائی کے متعلقہ حکام کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

lpg

SSGC SUPPLY

ISHAQ DAR MEETING

GAS LOAD SHEDDING IN PUNJAB

Nabeela Dec 03, 2022 11:02am
Its good initiative
Tabool ads will show in this div