پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈ کی ادائیگی کردی

شیڈول کے مطابق 5 دسمبر کو ایک ارب ڈالرادا کرنا ہیں،حکام

پاکستان نے وقت سے پہلے عالمی سرمایہ کاروں کو ایک ارب ڈالر کا قرض لوٹا دیا۔

پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈ کی ادائیگی کردی ہے۔ رقم سٹی بینک کے حوالے کردی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے شیڈول کےمطابق 5 دسمبر کو ایک ارب ڈالر ادا کرنا ہیں تاہم اسٹیٹ بینک نے 48 گھنٹے پہلے ادائیگی کا گرین سگنل دینا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مروجہ طریقہ کار کے مطابق 72 گھنٹے قبل ہی ادائیگی کا عمل شروع کردیا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے10 سال قبل سکوک بانڈ جاری کرکے ایک ارب ڈالرحاصل کئے تھے

SUPREME COURT OF PAKISTAN

SUKOOK BONDS

Tabool ads will show in this div