سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ امریکا میں گرفتار

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کردی

بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کا مبینہ ماسٹر مائنڈ گولڈی برارامریکا میں پکڑا گیا۔

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میں گولڈی برار کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق Goldy Brar کا تعلق پنجاب کے شہرسری مکتسر صاحب سے ہے۔ وہ 2017 میں اسٹوڈنٹ ویزا پر کینیڈا گیا تھا۔

گولڈی برار کو امریکی ریاست کیلیفورنیا سے حراست میں لیا گیا ۔ وہ Fresno میں رہتا ہے اور اسکے دیگر شہروں میں بھی گھر موجود ہیں۔

سدھو موسے والا کو رواں سال مئی میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔ اس سے قبل مقتول موسیقار کے والد بلکور سنگھ نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ قاتل کی گرفتاری میں مدد کرنے والوں کے لیے 2 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت یہ رقم نہیں دے سکتی تو وہ اپنی جیب سے رقم ادا کریں گے۔

Sidhu moose wala

Murder Mastermind

gangster Goldy Brar

Hassan Dec 03, 2022 10:09pm
Good
Hassan Dec 03, 2022 10:10pm
Good
Tabool ads will show in this div