گوگل نے پاکستان میں کیریئر پیڈ ایپس معطل کردیں

گوگل ایپس بند نہ ہونے کے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے

پاکستان میں گوگل ایپس بند نہ ہونے کے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے۔

گوگل نے ادائیگیوں کے تنازع پر پاکستانی صارفین کےلیے پلے اسٹور میں کیریئر پیڈ ایپس کو معطل کردیا ہے۔

پاکستان میں موبائل فون اکاؤنٹ کے ذریعے اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کا آپشن معطل ہوگیا۔ گوگل کو ادائیگی نہ ہونے پر کیرئیر پیڈ ایپس پاکستان میں معطل کی گئیں۔

گوگل پلے اسٹور پر اب صرف کریڈٹ کارڈ کے ذریعے اپلیکیشن ڈاؤن کا آپشن موجود رہے گا۔ پاکستانی صارفین اب صرف کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے کے بعد ایپس کو ڈاؤن لوڈ کرنے پر مجبور ہوں گے۔

خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک نے براہ راست ادائیگیوں کا نظام معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور وفاقی حکومت نے ایک ماہ میں پالیسی بنانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

google app

tech world

Tabool ads will show in this div