پاکستانی سفارتخانے پر حملہ،افغانستان اور امریکا کا اظہار مذمت

تحقیقات کرکے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی

افغانستان اور امریکا نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی مذمت کی ہے۔

افغان عبوری حکومت کے ترجمان دفتر خارجہ اور اسلام آباد میں افغان سفارتخانے سے جاری بیانات میں زخمی سیکیورٹی اہلکار کی جلد صحتیابی کی دعا کی گئی ہے۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقادر بلخی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے زخمی سکیورٹی اہلکار کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

عبدالقادر بلخی نے مزید کہا کہ ان کی حکومت کابل میں موجود سفارتکاروں کو کسی بھی قسم کے خطرے سے دوچار نہیں ہونے دے گی۔ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے حملے کی پُرزور مذمت کے ساتھ شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Pak-Afghan relations

Pakistani Embassy Kabul

Tabool ads will show in this div