مریم اورنگزیب نے عمران خان کو عام انتخابات کی تاریخ دے دی

انتخابات اکتوبر 2023 میں ہوں گے،وزیراطلاعات مریم اورنگزیب

عمران خان نے حکومت سے انتخابات کی تاریخ مانگی تو وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جانب سے الیکشن کی تاریخ بتانے کے مطالبے کے جواب میں الیکشن کی تاریخ بتا دی۔

مریم اورنگزیب نے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ خان صاحب انتخابات اکتوبر 2023 میں ہی ہوں گے۔

خیال رہے کہ عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ حکومت انتخابات کی تاریخ دے ورنہ ہم اسمبلیاں تحلیل کردیں گے۔

IMRAN KHAN

election2023

Maryum Aurangzeb

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div