قومی کرکٹر عمر اکمل کے 2 قیمتی موبائل فون چوری

تھانہ ماڈل ٹاؤن میں موبائل فونز کی چوری کامقدمہ درج

قومی کرکٹر عمر اکمل کے 7 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کے 2 قیمتی موبائل فون چوری ہوگئے۔

پولیس نے عمر اکمل کے کزن عباس علی کی درخواست پر تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا۔

عمر اکمل کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ میں پریکٹس کے دوران موبائل فون بیگ میں رکھے تھے۔ پریکٹس کے بعد دیکھا تو بیگ غائب تھا۔

عمر اکمل کا کہنا ہے کہ تھانے کے عملے نے خوش اخلاقی کا مظاہرہ کیا، تہہ دل سے مشکور ہوں۔ وری شدہ موبائل فونز کی تلاش جاری ہے۔

umar akmal

street crime

LAHORE POLICE

Tabool ads will show in this div