تحریک انصاف اور ق لیگ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے

سپورٹ ملی تو جنرل باجوہ ٹھیک،اب کیسے خراب ہوگئے؟مونس الہیٰ

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر تنقید کے معاملے پر تحریک انصاف اور ق لیگ میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔

مونس الہیٰ نے سابق آرمی چیف پر ہونے والی تنقید کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایک انٹرویو میں مونس الہیٰ نے پی ٹی آئی کو ماضی یاد دلادیا۔ کہا جب سپورٹ ملی تو جنرل باجوہ ٹھیک تھے اب کیسےخراب ہوگئے؟ سوشل ميڈيا پر ايک طبقہ جنرل باجوہ پرتنقيدميں مصروف ہے۔ يہ وہي باجوہ صاحب ہيں جنہوں نے سمندر کا رخ پي ٹي آئي کے ليے موڑا تھا۔

کل تک عمران خان کو مشورہ دینے والوں نے پی ٹی آئی کو گھبراہٹ میں مبتلا کردیا۔ پنجاب میں اس بار اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا یہ تو وقت ہی بتائے گا تاہم بظاہر دونوں اتحادیوں کی سمت جدا جدا ہی لگ رہی ہیں۔

IMRAN KHAN

Monis Ilahi

Tabool ads will show in this div