اسمبلیاں تحلیل کریں یا نہیں؟ پی ٹی آئی کنفیوژن کا شکار

عمران خان کا اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق مزید سوچ بچار کا فیصلہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے پر تحریک انصاف تاحال کنفیوژن کا شکار ہے۔

عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے پر مزید سوچ بچار کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی اتوار سے تمام اضلاع کے اراکین سے ملاقاتیں کریں گے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے پراراکین کی رائے لینا جاننے کےلیے چاہتا ہوں کہ اس فیصلے پر سب سے بات کی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کے حق میں ہیں۔

خیال رہے کہ آج پارليمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب سے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وفاقی حکومت کو مشروط مذاکرات کی بھی پيشکش کردی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اگر عام اتنخابات کرانے کے حوالے سے بات کرنی ہے تو ہم تيار ہيں۔

PTI

IMRAN KHAN

PUNJAB ASSEMBLY

Tabool ads will show in this div