کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر نامعلوم افراد کا حملہ،ایک اہلکار زخمی

وزیراعظم کی کابل میں پاکستانی سفارتخانے پرحملے کی شدید مذمت

افغان دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق حملہ سفیر کی نماز ادا کرنے کے بعد واپسی پر کی گئی، حملے میں پاکستانی ناظم الامور محفوظ رہے تاہم سفارت خانے کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔

پاکستانی سفارتخانے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا سیکیورٹی گارڈ کی بہادری کو سلام پیش کرتاہوں، جس نے گولیاں کھاکر ناظم الامور کو بچایا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے میں ہیڈآف مشن کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں پاکستانی سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہیں۔

ترجمان کے مطابق حکومت پاکستان ہیڈآف مشن پرقاتلانہ حملےکی شدیدمذمت کرتی ہے، افغان عبوری حکومت حملےکی مکمل تحقیقات کرے اور مجرموں کو پکڑ کر ان کا محاسبہ کرے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div