پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار افضال احمد انتقال کر گئے
پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کے لیجنڈ فنکار افضال احمد دماغی کینسر کے باعث انتقال کر گئے ۔
پاکستانی انڈسٹری میں کئی مایا ناز فنکار اور اداکار گزرے ہیں ۔ انہی میں سے ایک بڑا نام سید افضال احمد کا ہے ۔ وہ ایک تجربہ کار اداکار تھے جنہوں نے فلمی انڈسٹری کو لا تعداد مشہور فلمیں دیں ۔
وہ ٹیلی ویژن پربھی اپنی زبان کی مہارت اور بہترین اداکاری کے باعث چھائے رہے ۔
افضال احمد نے سلطان راہی کے ساتھ بھی کام کیا اور مثبت اور منفی دونوں طرح کے کردار ادا کئے ۔
ان کی کچھ مشہور فلموں میں وحشی جٹ ، شریف بدمعاش اور چن وریام شامل ہیں ۔
افضال احمد کی صحت پچھلے کچھ سالوں سے کافی خراب تھی ۔ وہ فالج کے ساتھ دماغی کینسر میں بھی مبتلا تھے ۔
اچانک طبیعت مزید بگڑنے کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانمبر نہ ہوسکے اور اس دنیا فانی سے رخصت ہو گئے ۔