اوباش نوجوانوں کا رات گئے گرلز ہاسٹل پر دھاوا

ملزمان نے سیکیورٹی گارڈ پر بدترین تشدد کی

اوباش نوجوانوں نے رات گئے اسلام آباد میں گرلز ہاسٹل پر دھاوا بول دیا۔

اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاؤں میں واقع گرلز ہاسٹل پر اوباش نوجوانوں نے دھاوا بول دی، جب کہ سیکیورٹی گارڈ کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کے مطابق گرلز ہاسٹل انتظامیہ نے پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے، اور پولیس نے متاثرہ سیکیورٹی گارڈ کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔

واقعے سے متعلق پولیس حکام نے بتایا کہ دو گاڑیوں میں سوار چار اوباش نوجوان رات گئے گرلز ہاسٹل آئے، اور سیکیورٹی گارڈ پر ہاسٹل کا دروازہ کھولنے کے لیے دباؤ ڈالا۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ نے ہاسٹل کا دروازہ کھولنے سے انکار کردیا جس پر ملزمان نے سیکیورٹی گارڈ پر بدترین تشدد کیا اور اُس سے گن چھین کر فرارہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد لی جارہی ہے، جلد ہی ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کردیا جائے گا۔

Tabool ads will show in this div