بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، شاہ رخ خان نے بیت اللہ شریف پہنچنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کو مکہ مکرمہ میں عمرہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، مسجد الحرام میں ان کی موجودگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس تصاویر میں شاہ رخ خان کو احرام پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، وہ ماسک چہرے پر لگائے ہوئے بظاہر کسی کی بات سنتے دکھائی دے رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق Shah Rukh Khan سعودی عرب میں اپنی آنے والی فلم Dunki کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد عمرہ ادائیگی کے لیے گئے تھے۔

اس سے قبل کنگ خان کی طرف سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں مداحوں کو فلم ڈنکی کی شوٹنگ مکمل ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔

Saudi Arabia

Shahrukh Khan

Bollywood actor

king khan

Dunki

performing Umrah

Tabool ads will show in this div