اسٹیٹ بینک نے ایل سیز نہ کھولنے کی خبروں کی تردید کردی

غلط معلومات منفی مقاصد کےلیے پھیلائی جارہی ہیں،اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایل سیز نہ کھولنے کی خبروں کی سختی سے تردید کردی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے خام تیل، ایل این جی اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے لیٹر آف کریڈٹ (ایل سیز) کھولنے یا کنٹریکٹس پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے۔

ترجمان کے مطابق اس طرح کی غلط اطلاعات منفی مقاصد کے تحت مارکیٹ میں غیریقینی پیدا کرنے کے لیے پھیلائی جارہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک تیل اور گیس (بشمول ایل این جی) کی مصنوعات کی درآمد کے حوالے سے بینکوں کے ذریعے زرمبادلہ کی ادائیگیوں کی پروسیسنگ کو تجارتی دستاویزات کی کنٹریکٹ میں درج میعاد کے مطابق بروقت یقینی بناتا ہے۔ تیل کی درآمد کے لیے تمام ایل سیز کسی تاخیر کے بغیر انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ کے ذریعے اپنی مقررہ تاریخ پر پورے کیے جارہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ تجارتی اعدادوشمار سے بھی عیاں ہے۔ ملک کی تیل کی درآمد ستمبر 2022ء اور اکتوبر 2022ء میں بالترتیب 1.48 ارب ڈالر اور 1.48 ارب ڈالر تھی۔

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)

Tabool ads will show in this div