سال 2022 کی 25 بااثر خواتین میں پاکستانی سیاسی رہنما بھی شامل

وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان با اثر رہنما قرار

برطانوی اخبار Financial Times ہر سال دینا بھر کی با اثر خواتین کی فہرست جاری کرتا ہے جو ان کی عملی کارکردگی ، تخلیقی صلاحیت اور نمائندگی کو مد نظر رکھ کر بنائی جاتی ہے۔ اس بار ان کی اس فہرست میں ایک پاکستانی خاتون نے بھی جگہ بنائی ہے۔ وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کو بطور با اثر خواتین میں شمار کیا گیا ہے۔

Sherry Rehman

اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کی حالیہ 27 ویں کانفرنس COP27 میں شیری رحمٰن نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب اور موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کو اجاگر کیا تھا، ان کے پیش مضبوط دلائل نے ترقی یافتہ ممالک کو عملی اقدامات اٹھانے پر مجبور کردیا۔

ان کے علاوہ رہنماوں کی فہرست میں دنیا بھر کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین شامل ہیں۔

Ketanji Brown Jackson

امریکی سپریم کورٹ کی جسٹس کیتنجی اونیکا براؤن جیکسن اپنی 230 سالہ سے زائد تاریخ میں ملک کی اعلیٰ ترین عدالت میں جانے والی پہلی سیاہ فام خاتون ہیں۔

Francesca Bellettini

فیشن انڈسٹری سے فرانسسکا بیلیٹینی نے سینٹ لارنٹ نامی ادارے کی قیادت جاری رکھی ہے جہاں وہ 2013 سے سی ای او ہیں۔ سینٹ لارینٹ نے فرانسسکا بیلیٹینی کی رہنمائی میں تیسری سہ ماہی کے دوران €916 آمدنی کے ساتھ شاندار کامیابی حاصل کی جو عام آمدنی سے 40 فیصد سے زائد ہے۔

Sanna Marin

صرف 34 سال کی عمر میں دنیا کی سب سے کم عمر منتخب رہنما بننے کے بعد 2022 میں مارین نے روس کے خلاف پابندیوں کے مطالبات کی قیادت کی ہے۔ فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت پر زور، اتحادی سیاست پر بات چیت اور CoVID-19 کے خلاف موثر کارکردگی دکھائی۔

Jane Fraser

جین فریزر دنیا کے سب سے بڑے عالمی بینک Citi کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں، جو 160 ممالک کے دائرہ اختیار میں لاکھوں صارفین، کاروبار اور اداروں کو خدمات فراہم کرتا ہے ۔ وہ فرم کی تاریخ میں پہلی خاتون سی ای او ہیں۔

Karen Lynch

کیرن ایس لنچ سی وی ایس نامی ایک ہیلتھ سروسزکمپنی کی صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ کیرن 300,000 سے زائد ان ساتھیوں کی رہنمائی کرتی ہیں جو صحت کی سہولیات کو آسان، موثراور ذاتی نوعیت میں تبدیل کرنے کا شوق رکھتے ہیں۔

Francia Elena Márquez Mina

کولمبیا کے انسانی حقوق اور ماحولیاتی کارکن اور وکیل ہیں جو کولمبیا کے 13ویں اور موجودہ نائب صدر ہیں۔ وہ پہلی بار 13 سال کی عمر میں ایک سرگرم کارکن بنیں۔

Sherry Rehman

Financial Times

25 most influential women of 2022

Tabool ads will show in this div