پی ٹی آئی دور حکومت میں پی آئی اے کے نقصانات میں ریکارڈ اضافے کا انکشاف

وزرات ہوابازی کی جانب سے قومی اسمبلی میں پی آئی اے کے خسارے کی تفصیلات پیش

تحریک انصاف دور حکومت میں قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے نقصانات میں ریکارڈ اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسپیکرراجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی اجلاس میں وزرات ہوابازی کی جانب سے پی آئی اے کے خسارے کی تفصیلات پیش کردی گئی۔

حکام کے مطابق اگست سے دسمبر2018 تک پی آئی اے کو2 کروڑ93 لاکھ94 ہزار934 روپے جبکہ 2019 میں 5 کروڑ 26 لاکھ ایک ہزار610 روپے کا نقصان ہوا۔

دستاویزات کے مطابق 2020 میں 3 کروڑ 46 لاکھ 42 ہزار 811 روپے جبکہ 2021 میں پی آئی اے کو5 کروڑ ایک لاکھ ایک ہزار491 روپے کا نقصان ہوا۔ پی آئی اے کا مجموعی خسارہ بڑھ کر16 کروڑ67 لاکھ40 ہزار846 روپے تک پہنچ گیا۔

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلویز وہوابازی خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ سابق وفاقی وزیر نے پائلٹس کی جعلی ڈگریوں اور لائسنس کے بارے میں بڑھا چڑھاکر بیان کیاگیا جس کے باعث پورے یورپ میں پاکستان کی پروازوں پرپابندی لگادی گئی۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جن کو کام نہیں آتا انہیں بڑی بڑی وزارتیں سونپ دی جاتی ہیں، غلام سرور خان کے جاہلانہ بیانات کا ملک کو شدید نقصان ہوا۔

PIA

NATIONAL ASSEMBLY

Khwaja Saad Rafique

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div