فیصل آباد: خاتون کو سرعام برہنہ کرنے کا واقعہ،ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

پولیس تاحال کسی نامزد ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی

فیصل آباد میں خاتون کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کے الزام میں خاتون سمیت 5 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا۔

فیصل آباد کے علاقے کھرڑیانوالہ میں خاتون کو سربازار بے لباس کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مار پیٹ کرنے والے میاں بیوی نے ویڈیو بھی بنائی۔

حکام کے مطابق ملزمان کو شبہ تھا متاثرہ خاتون کے بیٹے کے انکی بیٹی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔ متاثرہ خاتون اور ملزمان آپس میں رشتے دار ہیں۔

پولیس نے واقعہ میں ملوث خاتون سمیت 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا مگر تاحال کسی ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

سی پی او خالد حمدانی کا کہنا ہے کہ اندراج مقدمہ کے بعد ایس ایس پی کی سربراہی میں کمیتی تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاری کےلیے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

PUNJAB POLICE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div