سندھ: سرکاری گوداموں سے 73 کروڑ روپے سے زائد کی گندم غائب
گندم کی بوریاں ضلع نوشہروفیروز کے 8گوداموں سے غائب ہوئیں
سندھ میں سرکاری گوداموں سے 73کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گندم غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ضلع نوشہرو فیروز میں محکمہ خوراک سندھ کے 8 گوداموں سے گندم کی ایک لاکھ 30 ہزار بوریاں غائب ہوگئی ہیں جس کی مالیت 73 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر کے مطابق غبن پر 2 افسر معطل کیے گئے ہیں جن کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہے۔
یاد رہے کہ سندھ کابینہ نے یکم اکتوبر 2022 سے گندم مارکیٹ کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کابینہ نے 23-2022 کے لیے گندم پرائس 4 ہزار روپے فی من مقرر کر دی۔
Sindh Food Department
تبولا
Tabool ads will show in this div