راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن؛ انگلینڈ نے کرکٹ کی نئی تاریخ رقم کردی

انگلینڈ نے ایک ہی روز میں کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

راولپنڈی میں کھیلے جارہے ٹیہسٹ میچ کے پہلے دن انگلینڈ نے ٹیسٹ میچز کی نئی تاریخ رقم کردی۔

راولپنڈی کی بے جان پچ پر انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستانی بولرز کو روند کر رکھ دیا اور کئی ریکارڈ اپنے نام کرلئے۔

ٹیسٹ میچز کی تاریخ کی تیزترین اننگز

پہلے روز خراب روشنی کی وجہ سے 15 اوورز کا کھیل نہیں ہوسکا انگلینڈ نے 75 اوورز میں 506 رنز بنائے کرکٹ کی تاریخ میں پہلے دن کسی ایک ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

اس سے قبل 1910 میں آسٹریلیا نےجنوبی افریقا کے خلاف سڈنی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی روز 496 رنز بنائے تھے۔

ایک ہی دن سب سے زیادہ سینچریاں

انگلینڈ نے پہلے دن 506 رنز بنائے جس میں 4 کھلاڑیوں نے بین ڈکیٹ (Ben Duckett)، زیک کرولی (Zak Crawley )، اولی پوپ (Ollie Pope ) اور ہیری بروک (Harry Brook ) نے سینچریاں اسکور کیں، اس سے پہلے کسی ٹیم کے 4 کھلاڑیوں نے ایک ہی روز میں سنچریاں نہیں بنائیں۔

Pakistan vs England

RAWALPINDI STADIUM

Tabool ads will show in this div