پرویزالہی کا عمران خان کو اسمبلیاں فوری طورپرتحلیل نہ کرنے کا مشورہ

اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بجائے اپوزیشن کوشوق پورا کرنے دیں ، پرویزالہی

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ نے عمران خان کو اسمبلیاں نہ توڑنے کا مشورہ دیا ہے۔

زمان پارک لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ نے ملاقات کی، جس میں پرویزالہی نے عمران خان کو اسمبلیاں فوری طور پر تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

پرویز الہیٰ نے عمران خان کو تجویز دی کہ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کرنے دیں، اپوزیشن کے پاس نمبر گیم پوری نہیں اور وہ بری طرح ناکام ہوں گے، پی ڈی ایم کو ایوان میں شکست فاش دیں گے۔

پرویزالہی نے یہ بھی کہا کہ استعفے دینے کا فیصلہ عمران خان کا ہے اور ہم مکمل حمایت کرتے ہیں۔

PUNJAB ASSEMBLY

PTI RESIGNS

imran khan pervez elahi

Tabool ads will show in this div