سائفر معاملہ؛ ایف آئی اے نے عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا

ایف آئی اے افسر طلبی کے سمن لیکر زمان پارک پہنچ گیا

سائفر معاملے پر ایف آئی اے نے عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سائفر کیس پر وزارت داخلہ کے حکم پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔

ایف آئی اے افسر طلبی کے سمن لے کر عمران خان کی لاہور رہائش گاہ زمان پارک پہنچ گیا ہے، سمن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 6 دسمبر کو اسلام آباد ایف آئی اے کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں؛ ایف آئی اے نے عمران خان کو طلب کرلیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اس سے قبل بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس میں انہیں 7 نومبر اور شاہ محمود قریشی کو 3 نومبرکو طلب کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے نے عمران خان کی لاہور رہائشگاہ پر نوٹس کی تعمیل کروائی تھی۔

fia

imran khan today

Tabool ads will show in this div