عروہ حسین کے حجاب پر سوشل میڈیا میں تبصرے

سوشل میڈیا صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں

اداکارہ عروہ حسین حجاب میں تصویر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کئے جارہے ہیں۔

عروہ حسین کا شمار ورسٹائل اداکارہ اور ماڈل کے طور پر کیا جاتا ہے۔ وہ ایک طویل عرصے سے شوبز انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں۔

عروہ نے انسٹاگرام پر عبایہ میں اپنی تصاویر شئیر کی ہیں۔

ان تصاویر میں عروہ حسین سفید عبایہ کے ساتھ گلابی بیگ تھامے دکھائی دے رہی ہیں۔

عروہ حسین نے عبایہ دراصل بیگ اور عبایہ کے ایک برانڈ کے تشہیری فوٹو شوٹ کے لیے پہنا تھا۔

ان کے اس فوٹوشوٹ پر کچھ سوشل میڈیا صارفین تعریف جبکہ بیشتر صارفین شدید تنقید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا حجاب کے بعد اس نے ایک آئٹم سانگ بھی کرنا ہے ۔

Urwa Hussain

Tabool ads will show in this div