پاکستان ایک پر امن افغانستان کا خواہاں ہے، وزیراعظم شہباز شریف
افغان بھائی بہنوں کی ہر ممکن مدد اور حمایت جاری رکھے گا
وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ دورہ افغانستان مفید رہا۔ دیگر ممالک افغانستان کے مسائل حل کرنے میں تعاون کریں۔
وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے جمعرات یکم دسمبر کو وزیراعظم ہاؤس میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حنا ربانی کھر نے اپنے حالیہ دورہ افغانستان سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پر امن افغانستان کا خواہاں ہے۔ عالمی برادری افغانستان کی صورت حال میں بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان افغان بھائی بہنوں کی ہر ممکن مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔