شہناز گل کی کترینہ کیف کے شوہر کو ڈھیروں دعائیں

شہناز گل نے وکی کوشال کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

بالی ووڈ اداکارہ شہناز گل نے کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشال کی نئی فلم ’’گووندا نام میرا‘‘ کی کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

بالی ووڈ سپر اسٹار کترینہ کیف کے شوہر اور اداکار وکی کوشل نے اداکارہ شہناز گل کے ویب شو دیسی وائبس (Desi Vibes ) میں شرکت کی۔

شہناز نے وکی کے ساتھ کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر کے ساتھ شہناز نے وکی کوشال کی دل کھول کر تعریفیں کی ہیں۔

شہناز گل نے لکھا ہے کہ ہماری ملاقات ایسے ستارے سے بہت ہی کم ہوتی جو خود کو ہم میں سے ہی سمجھتے ہیں، دوسری ملاقات پر بہت کم ہی آپ کو یہ احساس ہوتا ہے کہ آپ اس شخص کو عمروں سے جانتے ہیں اور وہ آپ کے خاندان کی طرح ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: عامر خان کا بیٹے کے ساتھ ڈانس

اداکارہ نے وکی کوشال کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میری خواہش ہے کہ آپ اپنی زندگی میں بھرپور کامیابی اور صحت حاصل کریں۔ خدا کرے آپ کی فلم ’’گووندا نام میرا‘‘ فلم سپر ہٹ ہو۔

Bollywood

Shehnaaz Gill

Tabool ads will show in this div