شاہ رخ خان سعودی عرب کی وزارت ثقافت کے شکر گزار

شاہ رخ خان کی فلم ’’ڈنکی (DUNKI)‘‘ کی سعودی عرب میں شوٹنگ مکمل

بالی ووڈ سپر اسٹار نے اپنی فلم ’’ڈنکی‘‘ کی شوٹنگ مکمل ہونے پر سعودی وزارت ثقافت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شاہ رخ خان کے مداح ان کی آنے والی فلم ’’ڈنکی (DUNKI)‘’ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ہدایتکار راج کماری ہیرانی کی اس فلم کی شوٹنگ سعودی عرب میں جاری تھی جو اب مکمل ہوگئی ہے۔

شاہ رخ نے انسٹاگرام پر اس حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں کنگ خان سعودی عرب کے ایک ایسے مقام پر نظر آرہے ہیں جہاں ایک بڑا میدان اور پہاڑ نظر آرہا ہے۔

ویڈیو کے آغاز میں سعودی کی لوکیشن نظر آرہی ہے جس کے بعد شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ ’سعودی عرب میں ’’ڈنکی‘‘ جیسی فلم کی شوٹنگ کا شیڈول ختم کرنے سے بہتر کوئی احساس نہیں ہوسکتا۔ سوٹنگ کے لئے بہترین مقام فراہم کرنے اور بہترین مہمان نوازی کا شکریہ۔

شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ میں راج صاحب (راج کمار ہیرانی) ، فلم کی پوری کاسٹ اور عملے کی جانب سے سعودی عرب کی وزارت ثقافت اور ان تمام لوگوں کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ڈنکی کی شوٹنگ میں مدد کی۔

ڈنکی کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی پی کے، 3 ایڈیٹس اور سنجو جیسی فلموں کے خالق ہیں ، شاہ رخ خان پہلی مرتبہ راج کمار ہیرانی کی فلم میں کام کررہے ہیں، ڈنکی 22 دسمبر 2023 کو ریلیز کی جائے گی۔

Bollywood

SAUDIA ARABIA

Shahrukh Khan

Dunki

Tabool ads will show in this div