عام انتخابات میں واٹر مارک بیلٹ پیپرز استعمال کرنے کا فیصلہ

عام انتخابات کيلئے 24 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے کا امکان

عام انتخابات میں خصوصی فیچرز پر مبنی بیلٹ پیپرز استعمال کئے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں خصوصی فیچرز پر مبنی بیلٹ پیپرز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں واٹرمارک بیلٹ پیپرز کا استعمال کیا جائے گا، اور اس کے لئے کاغذ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ عام انتخابات میں 22 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے، تاہم اس بارعام انتخابات کيلئے 24 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں ملک کے مجموعی ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ 82 لاکھ تھی، لیکن اب ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 21 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

Urdu ballot papers

Tabool ads will show in this div