چارسدہ میں حملہ آوروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل

اہلکار ایکسائز دفتر میں ڈیوٹی پر مامور تھا

چارسدہ کے علاقے تنگی میں نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس اہل کار کو قتل کردیا۔ اہل کار رات کی ڈیوٹی سے فارغ ہو کر گھر جا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ تنگی کی حدود میں جمعرات یکم دسمبر کی صبح پیش آیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دی گئی ہے۔

مقتول پولیس اہلکار ایکسائز دفتر میں نائٹ شفٹ میں ڈیوٹی پر تعینات تھا۔ مقتول اہل کار کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال تنگی منتقل کردیا گیا ہے۔

charsadda

policeman gun down

KP CRIME

Tabool ads will show in this div