پیٹرولیم مصنوعات پر آئندہ 15 روز میں 36 ارب سے زائد لیوی وصول کی جائے گی

پٹرولیم مصنوعات پر ڈیویلپمنٹ لیوی میں 5 ارب روپے سے زیادہ کا اضافہ

حکومت اگلے 15 روز میں مجموعی طور پر 36 ارب سے زیادہ لیوی وصول کرے گی۔

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ڈیویلپمنٹ لیوی میں 5 ارب روپے سے زیادہ کا اضافہ کردیا ہے، اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت اگلے 15 روزمیں مجموعی طور پر 36 ارب سے زیادہ لیوی وصول کرے گی۔ پٹرول سے 25 ارب 96 کروڑ، ہائی اسپیڈ ڈیزل سے 10 ارب 18 کروڑ ریونیو جمع ہوگا۔

مزید پڑھیں؛ پیٹرول کی قیمت مزید 15 روز کےلیے برقرار

دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 12 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل پر لیوی 12 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 25 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے، جب کہ پٹرول پر پہلے ہی 50 روپے لیٹر ڈیویلپمنٹ لیوی وصول کی جا رہی ہے۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ مٹی کے تیل پر لیوی 5 روپے 98 پیسے سے بڑھا کر 7 روپے 1 پیسہ کر دی گئی ہے، اور لائٹ ڈیزل آئل پر لیوی 7 روپے90 پیسے سے بڑھا کر15 روپے 39 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

petrol pumps

petroleum prices

Tabool ads will show in this div