موبائل فون صارفين کيلئے خوشخبری؛ ملک میں پيڈ گوگل ایپلی کیشنز بند نہيں ہوں گی

آپریٹرز کو ادائیگیوں کے طریقہ کار پر عمل درآمد کیلئے ایک ماہ کا وقت مل گيا

پيڈ گوگل ايپس بند نہيں ہوں گی اور گوگل سروسز کی ادائیگیاں براہ راست بلنگ کے ذریعے ہوں گی۔

موبائل فون صارفين کيلئے اچھی خبر ہے کہ پاکستان میں اب پيڈ گوگل ايپس بند نہيں ہوں گی بلکہ گوگل سروسز کی ادائیگیاں براہ راست بلنگ کے ذریعے ہوں گی۔ اور ٹیلی کام آپریٹرز کو ادائیگیوں کے طریقہ کار پر عمل درآمد کیلئے ایک ماہ کا وقت مل گيا ہے۔

وزارت خزانہ نے وزیر آئی ٹی امین الحق کی تجویز مان لی ہے، اس حوالے سے وزيراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ نے وفاقی وزير امین الحق سے رابطہ کر کے بتا ديا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو ایک ماہ تک پالیسی پر عمل درآمد مؤخر کرنے کا کہہ ديا ہے۔

مزید پڑھیں: پیڈ گوگل ایپلی کیشن سروسز معطل ہونے کا خدشہ

وفاقی وزیر آئی ٹی امين الحق کا کہنا ہے کہ گوگل ایپس کی پیمنٹس شیڈول کے مطابق کی جاسکیں گی، اس حوالے سے وزارت آئی ٹی، خزانہ اور اسٹیٹ بینک باہمی مشاورت سے لائحہ عمل مرتب کریں گے۔

ٹیلی کام آپریٹرز نے وزارت آئی ٹی سے معاملے پر معاونت کی اپیل کی تھی، جس پر امين الحق نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ادائیگیاں کرنے اور ٹائم فریم دینے کیلئے مراسلہ لکھا تھا۔

google app

Tabool ads will show in this div