محکمہ ایکسائز لاہور؛ ایک ہی رجسٹریشن پر شراب کے متعدد لائسنس جاری

شراب کی غیر قانونی فروخت میں محکمہ ایکسائز کے اپنے ہی افسر ملوث ہیں، دستاویز

محکمہ ایکسائز لاہور کے افسر نے ایک ہی رجسٹریشن نمبر پر متعدد لائسنس جاری کردیے۔

محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے، جہاں ایکسائز کے افسر نے ایک ہی رجسٹریشن نمبر پر شراب کے متعدد لائسنس جاری کردیے۔

دستاویزات کے مطابق جعلی لائسنس کے ذریعے شہر میں شراب کی غیر قانونی فروخت میں محکمہ ایکسائز کے اپنے افسر ہی ملوث نکلے، سماء نے ایکسائز کی جانب سے جاری جعلی پرمٹ کی کاپیاں حاصل کر لیں۔

دستاویز کے مطابق محکمہ ایکسائز کے افسر فرخ بٹ کی جانب سے جعلی لائسنس جاری کیےگیے، اور ایکسائز ریکارڈ میں لائسنس ہولڈر پر کسی اور کا جب کہ پرمٹ پر کسی اور شخص کا نام درج ہے۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز کے ریکارڈ میں ایک ہی رجسٹریشن نمبر پر دوسرے شخص کا لائسنس جاری کیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق ای ٹی او فرخ بٹ جعلی پرمٹ بنا کر شراب فروخت کرتا ہے، اور جعلی پرمٹ پر روزانہ لاکھوں روپے کی شراب فروخت کی جارہی ہے۔

ایکسائز انسپکٹر حافظ زاہد نے اعلی افسران کو مبینہ کرپشن پر مطلع کردیا ہے، اور جعلی پرمٹ اور دیگر کاغذات بھجوا دیے ہیں۔

دوسری جانب سیکرٹری ایکسائز آصف بلال لودھی نے ڈی جی ایکسائز سے رپورٹ طلب کرلی ہے، اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز آصف طفیل نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے متعلقہ ڈائریکٹر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ڈی جی ایکسائز پنجاب کا کہنا ہے کہ جعلسازی میں ملوث کسی افسر کو رعائت نہیں ملے گی، شراب لائسنس کے معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کررہے ہیں، ذمہ دار افسران کے خلاف قانون کاروائی کی جائے گی۔

Sale of liquor

Tabool ads will show in this div