گوادر میں 1400 کلو منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
منشیات اونٹوں پر لاد کر گوادر لے جائی جا رہی تھی، اے این ایف
اے این ایف نے اونٹوں پر لادی 1400 کلو چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے گوادر کے خطرناک پہاڑی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
اے این ایف حکام کے مطابق ملزمان چرس کو اونٹوں پر لاد کر گوادر لے جارہے تھے، جہاں سمندری راستے سے بیرون ملک اسمگل کی جانی تھی۔
ایف این ایف حکام نے بتایا کہ مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، تاہم دوران کارروائی اسمگلرمنشیات چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
ایف این ایف حکام کے مطابق اونٹوں پر لادی گئی چرس کا وزن 1400 کلو گرام ہے، جس کی عالمی منڈی میں قیمت کروڑوں روپے بنتی ہے۔