راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کا ٹی 20 انداز؛ پاکستانی بولرز مکمل ناکام

انگلینڈ نے پہلے ہی دن 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنالیے

راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن انگلینڈ کے بلے بازوں نے پاکستانی بولرز کا بھرکس نکال دیا۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور دن کے اختتام تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رناز بناڈالے۔

ٹیسٹ میچ میں ون ڈے جیسا رن ریٹ

بین ڈکیٹ (Ben Duckett) اور زین کرولی (Ben Duckett )نے انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کیا اور انتہائی تیزی کے ساتھ رنز بٹورنے شروع کئے۔

ابتدا میں انگلینڈ کی تیزی کا اندازہ اس بات سے ہی لگایا جاسکتا ہے کہ انگلینڈ نے 100 رنز 14ویں اوور میں ہی بنالیے۔

کھانے کے وقفے کے بعد دونوں اوپنرز نے اپنی اپنی سنچریاں اسکور کیں۔

233 رنز پر پہلی کامیابی

پاکستان کو پہلی کامیابی بین ڈکیٹ (Ben Duckett) کی صورت میں ملی، انہوں نے 110 گیندوں پر 107 رنز بنائے، بین ڈکیٹ (Ben Duckett) کو زاہد محمود نے آؤٹ کرکے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی وکٹ حاصل کی۔

حارث رؤف کی پہلی ٹیسٹ وکٹ

حارث رؤف نے 235 رنز پر زیک کرولی (Zak Crawley ) کو آؤٹ کرکے پاکستان کو دوسری کامیابی دلائی۔ یہ حارث رؤف کی ٹیسٹ کیرئیر میں پہلی وکٹ تھی۔

زیک کرولی (Zak Crawley ) نے 122 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان نے 286 رنز پر جو روٹ کو زاہد محمود نے آؤٹ کرکے اپنے کھاتے میں دوسری وکٹ بھی لکھوالی۔

ایک اوور میں 6 چوکے

اننگز کا 68واں اوور سعود شکیل نے کرایا جو اب انہیں زندگی بھر یاد رہے گا، کیونکہ اس اوور میں انگلینڈ کے ہیری بروک (Harry Brook) نے ہر گیند پر انہیں چوکا رسید کیا۔

462 رنز پر چوتھی کامیابی

پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے محمد علی نے 462 رنز پر پاکستان کو چوتھی کامیابی دلائی، انہوں نے اولی پوپ (Ollie Pope ) کو آؤٹ کیا، اولی پوپ (Ollie Pope ) نے بھی 104 گیندوں کا سامنا کرکے 108 رنز کی اننگز کھیلی۔

برطانوی ہائی کمشنر کا ویڈيو پيغام

پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ سیریز کے آغاز پر پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اپنے جاری کردہ ویڈيو پيغام میں کہا ہے کہ انگلینڈ اور پاکستان نے کرکٹ کی دنیا میں دھوم مچا دی ہے۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں اور ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی ٹیم نے بازی مار لی۔ لڑکوں! جم کر کھیلنا،یہ جذبہ جنون تو ہمت نا ہار۔

کرسچن ٹرنر کے پیغام کے آخر میں انہوں نے رکشا ڈرائیور کے ساتھ پھوٹو ہاری زبان میں گفتگو بھی کی۔ رکشہ ڈرائیور نے کرسچن ٹرنر سے سوال کیا کہ ”سر کتھے جھل ساں“؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ “ راجا جی پنڈی جھل ساں تے میچ تک ساں“، چلو چلیں۔

پاکستان اور اینگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچز کا جائزہ

پاکستان انگلینڈ کے درمیان اب تک 85 ٹیسٹ میچز کھلیے گئے، 85 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کو 25 ، جب کہ پاکستان کو 21 میں فتح حاصل ہوئی ہے۔

تاہم 39 میچز بغیر کسی نتیجے کہ ختم ہوئے، پاکستان انگلینڈ کہ درمیان پاکستان میں آخری بار ٹیسٹ سریز 2005.6 میں کھیلی گئی تھی۔

تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان نے انگلینڈ کو 2,0 سے شکست دی تھی، پاکستان انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ میچ لاہور میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔

 دوسرا میچ فیصل آباد میں کھیلا گیا جو ڈرا ہوا، تیسرا پھر لاہور میں ہوا جس میں پاکستان نے ایک اننگز100 رنز سے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

PCB

ecb

test cricket

PAKvENG

PakvsEng

TEST SERIES IN PAKISTAN

Tabool ads will show in this div