آج کا دن کیسا رہے گا؟ Today’s horoscope

جمعرات یکم دسمبر 2022 سے متعلق ماہر نجوم کی پیش گوئی

آج کے دن ستارے آپ کے حق میں کیا اشارہ دیتے ہیں؟ علم نجوم کی مدد سے کی گئی اس روزمرہ کی پیش گوئی میں محبت، صحت، پیسہ، تعلقات اور کیریئر سے متعلق اپنے سوالات کے جوابات تلاش کریں۔

حمل: (Aries)

21 مارچ تا21 اپریل

اہم باتوں پر توجہ دیں۔ ان چیزوں کو درست کرنے پر توجہ دیں جن سے آپ کا نقصان ہوا۔ گھر والوں کا تعاون حاصل رہے گا۔ پھر بھی، خود کفیل رہتے ہوئے اپنے مسائل کا حل خود تلاش کرنے کی کوشش کریں۔

ثور: (Taurus)

22 اپریل تا 20 مئی

جو کام نئے سرے سے شروع ہوئے ہیں ان کو قبول کریں۔ خیال رہے کہ ماضی کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل آپ کو زیادہ متاثر نہ کریں۔ اپنے آپ کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ آپ کے آس پاس کے لوگوں کی پریشانی آپ کو بے چین کر سکتی ہے۔ ابھی اپنی زندگی پر توجہ مرکوز رکھیں۔

جوزا: (Gemini)

21 مئی تا 21 جون

جن باتوں سے آپ کو کسی خاص شخص پر تشویش ہے، ان پر بات نہ کرنے سے آپ خود کو کمزور محسوس کرتے رہیں گے۔ اپنے جذبات کو صحیح طریقے سے سمجھ کر انا کا شکار مت ہوں۔ جس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں اس پر توجہ دیں۔

سرطان: (Cancer)

22 جون تا 23 جولائی

اپنے جذبات پر قابو رکھیں۔ مشکل صورتحال کا سامنا کریں۔ ذاتی زندگی میں جو چیزیں بہتر کرنی ہیں وہ آئندہ چند روز میں نظر آئیں گی۔

اسد: (Leo)

24 جولائی تا 23 اگست

مشکل حالات میں دوستوں کا تعاون ملتا رہے گا۔ ان کے مشوروں کے باعث معاملات واضح طور پر سمجھ میں آئیں گے۔ پیسے سے متعلق خطرہ مول نہ لیں۔

سنبلہ: (Virgo)

24 اگست تا23 ستمبر

لگتا ہے کہ حالات آپ کے حق میں ہیں۔ اس لیے اہم چیزوں پر اپنی توجہ مرکوز رکھتے ہوئے کام کریں۔ اپنی قوت ارادی کو بڑھانے کی کوشش کریں۔ اگر کسی کام میں کوئی غلطی ہو جائے تو اسے سدھارنے کا موقع مل سکتا ہے۔ اس کا صحیح فائدہ اٹھائیں ۔کام سے متعلق ہدف کو پورا کرنا ممکن ہو گا، لیکن ذہن میں رکھیں کہ آپ کوئی غلطی نہ کریں۔

میزان: (Libra)

24 ستمبر تا 23 اکتوبر

جس قسم کی تبدیلی آپ اپنے طرز زندگی میں لانا چاہتے ہیں وہ جلد ہی رونما ہو گی۔ پیسے سے متعلق پریشانی دور ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ جس کی وجہ سے کافی حد تک ریلیف ملے گا۔ ذاتی زندگی میں رش کم رہے گا، دوسری چیزوں پر توجہ دینے کی کوشش کریں۔ ان ذمہ داریوں کو پورا کرنا ممکن ہو گا جو آپ ابھی تک پوری نہیں کر سکے.

عقرب: (Scorpio)

24 اکتوبر تا22 نومبر

زندگی میں آنے والے ہر اتار چڑھاؤ پر توجہ دیں، ان چیزوں کا مشاہدہ کریں جن پر آپ کا کنٹرول ہے، روحانیت میں دلچسپی بڑھنے کی وجہ سے ذہنی اطمینان حاصل ہوگا، طلبہ کو ان کی محنت کے مطابق نتائج ملیں گے۔

قوس: (Sagittarius)

23 نومبر تا22 دسمبر

اپنے اندر کی تنہائی پر قابو پانے کی کوشش کریں۔ لوگوں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کریں۔ اکیلے وقت گزارنا آپ کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ اپنے محدود خیالات کو تبدیل کرنے کی کوشش کریں، کیریئر کے مواقع پر توجہ دے کر اپنی ذمہ داری کو صحیح طریقے سے نبھانے کی کوشش کریں۔

جدی: (Capricorn)

23دسمبر تا 20 جنوری

خیال رہے کہ خاندانی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے کام کی کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ جذباتی فیصلے سے جھگڑے کا امکان ہے۔ کسی بھی شخص کی مالی مدد میں احتیاط کریں۔ خواتین کو اپنے کیرئیر میں بڑے مواقع مل سکتے ہیں۔

دلو: (Aquarius)

21 جنوری تا 19 فروری

جن کاموں کو سرنجام دینے کی ذمہ داری لی ہے اسے مکمل کئے بغیر نہ چھوڑیں۔ عدالت میں کوئی معاملہ زیر سماعت ہے تو اس حوالے سے حوصلہ افزا خبر مل سکتی ہے، پرانے مالی معاملات حل ہوسکتے ہیں، کسی سے بات کرتے وقت سخت الفاظ کا استعمال آپ کے لئے ٹھیک نہیں رہے گا، اپنے پیشے میں بڑھتی مسابقت کے باعث آپ کو اپنا کام زیادہ سنجیدگی سے کرنا چاہیے ورنہ مشکل اٹھانی پڑ سکتی ہے۔

حوت: (Pisces)

20 فروری تا 20 مارچ

اپنے آپ سے توقعات بڑھنے کے باعث مقصد حاصل کرنے کے لئے محنت کا جوش برقرار رہے گا۔ اپنے طرز زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ لوگوں کی رہنمائی سے آپ کو نئے مواقع تلاش کرنے میں آسانی ہوسکتی ہے۔ مکمل معلومات حاصل کرنے کے بعد ہی کسی ذمہ داری کو قبول کریں۔

horoscope

Daily horoscope

Horoscope Today

Tabool ads will show in this div