برطانیہ میں عیسائیت کے بعد اسلام دوسرا بڑا مذہب
برطانیہ میں حالیہ مردم شماری کے مطابق وہاں عیسائیت کے بعد اسلام سب سے بڑا مذہب ہے۔
برطانیہ میں کی گئی مردم شماری کے نتائج کے مطابق ملک کی آبادی 5 کروڑ 95 لاکھ سے زائد ہے اور اس کا 46 فیصد سے زائد حصہ عیسائی مذہب کو مانتا ہے۔
2011 کی مردم شماری میں یہ تعداد 59 فیصد سے زیادہ تھی، اس طرح خود کو عیسائی کہنے والوں کی تعداد میں کم و بیش 13 فیصد کمی ہوئی۔
برطانیہ میں کی جانے والی مردم شماری کے مطابق ملک کی 36 فیصد سے زائد آبادی (2 کروڑ 13 لاکھ سے زائد افراد)نے خود کو کسی بھی مذہب سے الگ رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی مذہب کو نہیں مانتے۔ 10 سال قبل ایسے لوگوں کی کل تعداد 25 فیصد تھی۔
2021 کی مردم شماری کے نتائج کے مطابق برطانیہ میں مسلمانوں کی آبادی 10 سال کے دوران 4.9 فیصد سے بڑھ کر 6.5 فیصد ہوگئی ہے۔ اس وقت برطانیہ میں مسلمانوں کی آبادی 39 لاکھ ہے۔