شان کا سید نور کو مشورہ

شان نے شعیب منصور کو پاکستانی فلم انڈسٹری کا شومین قرار دے دیا

** اداکار شان نے فلموں کے مصنف اور ہدایت کار سید نور سے متعلق اظہار خیال کیا ہے کہ انہیں فلمیں لکھنے کے بجائے صرف ڈائریکٹ کرنی چاہیئں ۔**

اداکار اور ہدایت کار شان نے اپنی نئی فلم ضرار (zarrar) کی تشہیر کے لیے سماء کے پروگرام سپر اوور میں شرکت کی، اس موقع پر ان کے ساتھ لیجنڈ اداکار ندیم بھی تھے۔

اس موقع پر شان نے اپنی نئی فلم ضرار اور پاکستانی شوبز انڈسٹری کے حوالے سے بات کی۔

شو کے میزبان احمد علی بٹ کی جانب سے سوال کیا گیا کہ پہلے تو سید نور کو پاکستان کا شومین کہا جاتا تھا ۔ آپ کے خیال میں آج کے دور کا شومین کون ہے ؟

شان نے جواب دیا کہ یہ بہت بڑا لقب ہے، مجھے لگتا ہے کہ شعیب منصور اس کے مستحق ہیں مگر وہ فلمی بنانے میں کافی لمبا وقفہ لیتے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ جلدی جلدی فلمیں بنایا کریں۔

اداکار نے کہا کہ جہاں تک سید نور کا تعلق ہے تو وہ ہمیشہ سے ہی اچھی فلمیں بناتے آئے ہیں مگر میرے خیال میں انہیں اب فلمیں دوسروں سے لکھوا کر خود صرف ڈائریکٹ کرنی چاہئیں۔

اس پر احمد علی بٹ نے انہیں داد دیتے ہوئے کہا کہ اس کی عملی مثال نئے ہدایت کاربلال لاشاری اور سینیئر مصنف ناصرادیب کی جوڑی ہے جنہوں نے یہ ثابت کر دکھایا کہ سینیئر مصنف اور نیا ڈائریکٹر مل کر تاریخ رقم کرسکتے ہیں۔

pakistani films

syed noor

Shoaib Mansoor

shaan shahid

Bilal Lashari

ZARRAR

PAKISTANI SHOWBIZ

Nasir Adeeb

Tabool ads will show in this div