آئمہ بیگ کے نئے ہیئر اسٹائل پر سوشل میڈیا پر تبصرے
گلوکارہ آئمہ بیگ (Aima Baig) اپنے گانوں کے بجائے اپنے انداز اور نت نئے فیشن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنتی ہیں
پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ ہمیشہ نئے روپ اور انداز میں دکھائی دیتی ہیں ۔ اس بار انہوں نے منفرد انداز اپناتے ہوئے اپنے بال کوریا کے مشہورمیوزک گروپ K-Pop اسٹائل میں کٹوائے اور اپنی چند تصاویر انسٹاگرام پر شئیر کیں۔
اپنے ہیئراسٹائل اور لباس کی وجہ سے آئمہ بیگ پاکستانی گلوکارہ کے بجائے جنوبی کورین فنکارہ دکھائی دے رہی تھیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پہلے بھی ان پر کئی بار امریکن گلوکارہ Ariana Grande کی نقل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ، تاہم اس بار بھی سوشل میڈیا صارفین کو آئمہ بیگ کا یہ انداز بالکل پسند نہیں آیا۔
ایک صارف نے لکھا کیوٹ تو نہیں مگر اسے کارٹون ضرور کہہ سکتے ہیں ۔
ایک صارف نے تو ان کی حرکت کو بچگانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’چھوٹی بچی ہو کیا‘۔
کسی نے آئمہ کو نمونی لکھا۔
چوہدری فہدی نامی صارف نے تو آئمہ کو ایمازون سے خریدی ہوئی چین کی پلاسٹک کی لڑکی کہہ دیا۔
حیدر 1972 نے لکھا کہ نئی نسل اس سے بہت کچھ سیکھے گی ۔
محمد غسان 123 نے آئمہ کو لنڈے کی Taylor Swift قرار دے دیا ۔