عسکری قیادت کی صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے،وزیراعظم

نئی عسکری قیادت نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہبازشریف سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

صدر مملکت عارف علوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد دی۔ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملے۔ وزیراعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل عاصم منیر کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

الگ الگ ہونے والی ملاقاتوں میں ملکی سلامتی سے متعلق اہم امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے میں پاک فوج کے کردارپر قوم کو فخرہے، آپ کی قیادت میں فوج سیکیورٹی چیلنجز کا مزید بہتر طریقے سے مقابلہ کریگی۔

chief of the army staff

PRESIDENT DR. ARIF ALVI

pm shehbaz sharif

Tabool ads will show in this div